لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں نواز شریف نے اپنے دستخط سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے۔
خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے مریم زمان، مریم ادریس، سحرش قمر اور رفعت عابد کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
اسی طرح بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشست کے لیے عبدالرحمان ولد محمد بشیر کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے تمام امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی منظوری اور دستخط سے جاری کیے گئے ہیں۔








