LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

پاکستان کے فاسٹ بولرز کا سامنا چیلنجنگ ہوتا ہے، کوشل مینڈس

پاکستان کے فاسٹ بولرز کا سامنا چیلنجنگ ہوتا ہے، کوشل مینڈس

اسپورٹس ڈیسک

08-Oct-2026
|

تازہ ترین

پاکستان کے فاسٹ بولرز کا سامنا چیلنجنگ ہوتا ہے، کوشل مینڈس

سری لنکن ٹی20 ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے پاکستان کے فاسٹ بولرز کو باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سامنا کرنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوشل مینڈس نے کہا کہ سری لنکا کی موجودہ ٹی20 ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ انہیں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے۔

سری لنکن کپتان نے بتایا کہ راولپنڈی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور ابتدائی طور پر تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا منصوبہ ہے۔ ان کے مطابق سری لنکا کا بولنگ اٹیک بھی مضبوط اور تجربہ کار ہے۔

بابر اعظم سے متعلق کوشل مینڈس نے کہا کہ وہ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور ان کے ساتھ پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر کا ٹیم میں انتخاب نہ ہونا ان کے لیے مایوس کن ہوسکتا ہے۔

کوشل مینڈس نے مزید کہا کہ گیری کرسٹن سری لنکن کرکٹ کلچر سے واقف ہیں اور ون ڈے و ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp