LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

پاک ایران تعلقات بہترین مراحل میں ہے، ایرانی وزارت خارجہ کا اہم بیان

پاک ایران تعلقات بہترین مراحل میں ہے، ایرانی وزارت خارجہ کا اہم بیان

ویب ڈیسک

24-Aug-2026
|

تازہ ترین

پاک ایران تعلقات بہترین مراحل میں ہے، ایرانی وزارت خارجہ کا اہم بیان

ایران نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو موجودہ دور کے بہترین مراحل میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف کا طے شدہ دورۂ ایران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، تعاون اور مشترکہ امور پر توجہ مرکوز رکھے گا۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایران اور پاکستان علاقائی معاملات سمیت مختلف شعبوں میں مسلسل رابطے میں ہیں اور باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

ایران کے خلاف جاری جنگ سے متعلق سوال پر ایرانی ترجمان نے کہا کہ تہران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے کسی مخالف فریق کی عائد کردہ شرائط قبول نہیں کرے گا۔ ان کے بقول کوئی جارح فریق یک طرفہ طور پر جنگ ختم کرنے کی شرائط طے نہیں کرسکتا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے ریاستی ادارے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی جارحیت کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ شروع کرنے والے فریق کو اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا، جبکہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم پر قائم ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp