وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک آذربائیجان برادرانہ تعلقات، دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیاسی ہم آہنگی کو اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بروئے کار لانے پر اتفاق کیا، جبکہ جاری دوطرفہ منصوبوں پر پیش رفت کو بھی سراہا۔
گفتگو میں علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے خطے میں امن، مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا، جسے صدر الہام علیوف نے سراہا۔








