LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

ہمارا ایجنڈا فساد نہیں ریلیف ہے، وزیراعظم کی درخواست پر دھرنا مؤخر کررہے ہیں، نعیم الرحمن

ہمارا ایجنڈا فساد نہیں ریلیف ہے، وزیراعظم کی درخواست پر دھرنا مؤخر کررہے ہیں، نعیم الرحمن

ویب ڈیسک

22-Sept-2026
|

تازہ ترین

ہمارا ایجنڈا فساد نہیں ریلیف ہے، وزیراعظم کی درخواست پر دھرنا مؤخر کررہے ہیں، نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کی درخواست پر جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کو عارضی طور پر ملتان میں روکنے کا اعلان کردیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی احتجاج اور اپنی تحریک سے دستبردار نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر رابطہ کرکے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان واپسی پر جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرکے عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا تھا، جس کے بعد جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ لانگ مارچ ملتان میں قیام کرے گا اور وزیراعظم کی واپسی تک حکومت کو بات چیت کا موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کارکن مسلسل میدان میں موجود رہیں گے اور جماعت اسلامی کا مقصد کسی قسم کا فساد نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دلانا ہے۔ ان کے بقول حکومت سے مذاکرات میں تحریری یقین دہانی حاصل کی جائے گی اور وزیراعظم کی واپسی کے بعد بات چیت شروع ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کے پاس بات چیت کا یہ آخری موقع ہوگا اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ ہر صورت برقرار رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کے نتیجے میں حکومت پر دباؤ بڑھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت کو مختلف تجاویز دی تھیں، تاہم حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے باعث لیوی میں کمی نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا گیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp