اوکاڑہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن کے بارے میں حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را
سے ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان، عبدالعزیز اور ولایت شاہ، پشاور کے رہائشی ہیں۔
کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، 3 دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز)، 3 کلاشنکوفیں، نقد رقم اور دیگر دہشت گردی کا سامان برآمد کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے مبینہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان کے ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔








