LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

عمران خان کی رہائی کیلئے اب مزید انتظار نہیں، علیمہ خان

عمران خان کی رہائی کیلئے اب مزید انتظار نہیں، علیمہ خان

ویب ڈیسک

25-Jul-2026
|

خاص خبریں

عمران خان کی رہائی کیلئے اب مزید انتظار نہیں، علیمہ خان

مردان: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے مزید انتظار ممکن نہیں، اب تحریک کا اگلا مرحلہ اڈیالہ جیل کی جانب ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان کے کالج چوک میں پی ٹی آئی کی اسٹریٹ موومنٹ سے خطاب کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کارکن حکمرانوں کو واضح پیغام دیں کہ جیل میں موجود عمران خان تنہا نہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اگلی منزل ڈی چوک نہیں بلکہ اڈیالہ جیل ہے۔

علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی ایک آنکھ متاثر ہے اور انہیں فوری طور پر علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق وہ صرف ایک قیدی کے بنیادی اور قانونی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کے ذریعے ہونا چاہیے، تاہم موجودہ حالات میں اس حوالے سے پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے پارٹی کارکنوں اور منتخب نمائندوں کو تحریک کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بار کسی کو گولیاں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور 26 نومبر جیسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp