ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے سخت ترین معاشی پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت گزشتہ سیشن میں 2.4 فیصد اضافے کے بعد 93.82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 2.3 فیصد اضافے کے بعد 86.78 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا۔دونوں بینچ مارکس 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح کے قریب ہے -
ایران کے خلاف امریکی معاشی دباؤ میں اضافے اور خطے سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی سپلائی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں کاروباری سیشن اضافہ ہوا، جبکہ ایک ہفتے کے دوران برینٹ میں 7 فیصد سے زیادہ اور WTI میں 8 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا -








