لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کل ایک ہفتے کے دورے پر لندن روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ برطانوی وقت کے مطابق شام 6 بجے لندن پہنچیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں قیام کے دوران نواز شریف اپنا طبی معائنہ کروائیں گے، جبکہ مختلف ملاقاتیں بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔








