LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

ناک کے اسپرے کا زیادہ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ، طبی ماہرین

ناک کے اسپرے کا زیادہ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ، طبی ماہرین

Hanif

08-Jan-2026 | صحت

ناک کے اسپرے کا زیادہ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ، طبی ماہرین

جیکراچی: ماہرین صحت نے ڈی کونجیسٹنٹ نیزل اسپرے (ناک کے اسپرے) کے بہت زیادہ استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے ناک میں موجود سانس کی نالیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق ناک کے اسپرے کے عادی ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو خطرناک بات ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں یہ اسپرے کیمسٹ سے چار پاؤنڈ سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں، لوگ خاص طور پر نزلہ اور فلو کے موسم میں ناک بند ہونے کی پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے عام طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق سے یہ تشویشناک بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً 60 فیصد افراد اس بات سے آگاہ نہیں ہیں کہ اس اسپرے کو طویل مدت تک استعمال نہیں کرنا چاہیے، جس کی وجہ سے وہ خطرناک حد تک ری باؤنڈ کنجیشن (دوبارہ شدید ناک بند ہونا) کا شکار ہو سکتے ہیں۔

نمایاں خبریں