LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

اچھی نیند موٹاپے اور کینسر سے بچاتی ہے ، ماہرین

اچھی نیند موٹاپے اور کینسر سے بچاتی ہے ، ماہرین

Hanif

18-Jan-2026 | صحت

اچھی نیند موٹاپے اور کینسر سے بچاتی ہے ، ماہرین

کراچی: ماہرین صحت کے مطابق اچھی نیند سے پیٹ کی چربی کم ہوتی ہے نتیجتاً بریسٹ (چھاتی) کینسر کے خطرے میں کمی ہوتی ہے۔ریسرچ کے مطابق بھارت میں خواتین میں بریسٹ کینسر کے کیسز میں سالانہ اضافہ 6 فیصد ہے، جو تشویشناک ہے، اس رجحان کی بڑی وجوہات میں ناکافی نیند، مسلسل ذہنی دباؤ اور بڑھتا ہوا مٹاپا شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ایک خطرناک تبدیلی کی طرف اشارہ ہے، جس میں کم عمر خواتین بھی تیزی سے متاثر ہو رہی ہیں، روایتی میموگرافی سے آگے بڑھ کر آگاہی، احتیاطی تعلیم اور خطرے کی بنیاد پر اسکریننگ کو فروغ دیا جائے۔

ایک حالیہ تحقیق کے خواتین میں بریسٹ کینسر کے اہم عوامل میں خراب نیند، دائمی اسٹریس اور پیٹ کے گرد چربی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق طرز زندگی اور میٹابولک تبدیلیاں خطرات کو نئی شکل دے رہی ہیں، اور اس سے کم عمر خواتین بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

نمایاں خبریں