مونگ پھلی کا مکھن صحت کے لیے مفید ہے ، ماہرین

Hanif
16-Jan-2026 | صحت

کراچی: مونگ پھلی کا مکھن بہت سے لوگوں کی روزانہ کی خوراک کا اہم حصّہ ہے لیکن اس کا باقاعدگی سے استعمال صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟ اس کا علم بہت ہی کم لوگوں کو ہے۔ انسان کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل غذاؤں کے صحت پر اثرات کے بارے میں علم ہونا بہت ضروری ہے اس لیے آج یہاں مونگ پھلی کے مکھن کے فوائد ان فوائد پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں جو مختلف سائنسی تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں۔مونگ پھلی کے مکھن میں پروٹین ایک اہم غذائیت ہے۔ یہ دو کھانے کے چمچ یعنی تقریباً 7 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے جو ماہرین کی جانب سے انسان کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تجویز کی گئی پروٹین کی مقدار کا تقریباً 14 فیصد ہے۔علاو ازیں 2 چمچ مونگ پھلی کے مکھن میں تقریباً 16 گرام صحت مند چکنائی موجود ہوتی ہے، پروٹین اور صحت مند چکنائی کے اس امتزاج کی بدولت یہ دیر تک بھوک لگنے کا احساس نہیں ہونے دیتا اور اس وجہ سے یہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لیے مفید ہے۔
نمایاں خبریں