ملک بھر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوگا

ویب ڈیسک
1 day ago | صحت

ملک بھر میں آج سے پولیو کے خلاف قومی مہم کا باقاعدہ آغاز آج ہو گا، جس کا مقصد 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ حکام کے مطابق مہم کو مؤثر بنانے کے لیے سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں نمایاں پیش رفت کی ہے، تاہم وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔
قومی انسداد پولیو مہم وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ میڈیا کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی پولیو مہم سے پاکستان پولیو کے خاتمے کے اخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔
نمایاں خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی ، بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری کا انکشاف
41 mins ago

بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو شکست دیں گے، خواجہ آصف
6 hours ago

قوم متحد ہے، دہشتگردوں اور ان کے اسپانسرز کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، گورنر سندھ
10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
20 hours ago

بلوچستان میں احساس محرومی صرف بیانیہ ہے، سرداری نظام نے صوبہ کے وسائل کو لوٹا، خواجہ آصف
1 day ago
