بلوچستان میں دہشت گردی ، بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری کا انکشاف

ویب ڈیسک
2 hours ago | تازہ ترین

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور دیگر ساز و سامان غیر ملکی ساختہ ہے، جن کی مالیت لاکھوں میں ہے۔
شواہد سے ظاہر ہے کہ ہر دہشت گرد کو 20 سے 25 لاکھ کے اسلحے اور ساز و سامان سے لیس کیا گیا۔
برآمد ہونے والے بیرونی ساختہ اسلحے میں M16 اور M4 جیسی رائفلز، راکٹ لانچرز، ایمنگ لیزر اور نائٹ ویژن گوگلز شامل ہیں۔
دہشت گرد بیرونی ساختہ بلٹ پروف جیکٹس اور وائرلیس سیٹس سے بھی لیس تھے۔ فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گردوں سے بے حس کرنے والی نشہ آوار ادویات اور انجکشن بھی برآمد ہوئے۔
سیکیورٹی حکام نے کہا تھا کہ گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران آپریشنز میں 177 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
نمایاں خبریں
بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو شکست دیں گے، خواجہ آصف
7 hours ago

قوم متحد ہے، دہشتگردوں اور ان کے اسپانسرز کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، گورنر سندھ
11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
22 hours ago

بلوچستان میں احساس محرومی صرف بیانیہ ہے، سرداری نظام نے صوبہ کے وسائل کو لوٹا، خواجہ آصف
1 day ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ملاقات، سیکورٹی سمیت اہم امور پر گفتگو
1 day ago
