LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

این اے 168 بہاولپور ضمنی انتخاب، ن لیگ کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب

این اے 168 بہاولپور ضمنی انتخاب، ن لیگ کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب

ویب ڈیسک

28-Sept-2026
|

پاکستان

این اے 168 بہاولپور ضمنی انتخاب، ن لیگ کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب

بہاولپور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حلقے کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ملک منیر اقبال چنڑ نے 79 ہزار 306 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42 ہزار 623 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔ انتخابی عمل کے دوران مخالف امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھگڑے اور دھکم پیل کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ ن لیگی امیدوار کے حامیوں نے مخالف امیدوار کے حامی پر جعلی ووٹ کاسٹ کروانے کا الزام عائد کیا۔

این اے 168 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر ضمنی انتخاب کرایا گیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp