متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ اہم قومی اداروں کے دفاتر کراچی سے منتقل کرنا شہر کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے، وفاقی حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
ترجمان نے مطالبہ کیا کہ سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہی برقرار رکھے جائیں اور منتقلی کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کراچی کی قومی و معاشی اہمیت کے پیش نظر وفاقی حکومت شہر کی انتظامی حیثیت کمزور کرنے کے بجائے اسے مزید مستحکم کرے۔








