LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

کراچی میں فائرنگ اور بھتہ خوری میں اضافے پر ایم کیو ایم کا اظہار تشویش، وزیراعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی میں فائرنگ اور بھتہ خوری میں اضافے پر ایم کیو ایم کا اظہار تشویش، وزیراعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

04-Oct-2026
|

تازہ ترین

کراچی میں فائرنگ اور بھتہ خوری میں اضافے پر ایم کیو ایم کا اظہار تشویش، وزیراعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے شہر میں گزشتہ 15 روز کے دوران فائرنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاک کالونی ماربل مارکیٹ میں کاروبار کی بندش اور تاجروں کا احتجاج کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بھتہ خوری اور فائرنگ کے متعدد واقعات تاجروں کے تحفظ سے متعلق خدشات بڑھا رہے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے بالخصوص تجارتی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور پاک کالونی ماربل مارکیٹ سمیت تمام کاروباری مراکز کو مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

مرکزی کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سے فائرنگ اور بھتہ خوری کے واقعات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے جان و مال کا تحفظ پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ پارٹی نے تاجر برادری کے مطالبات اور احتجاج کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp