Logo

News Point Pakistan – Latest Urdu News – NewspointPK

محسن نقوی نے سڑکیں بند کرنے والی وکالت کا نظرنہ آنا خوش آئند قر ار دیدیا

04-Dec-2025 | تازہ ترین | ویب ڈیسک

محسن نقوی  نے سڑکیں بند کرنے والی وکالت کا نظرنہ آنا خوش آئند قر ار دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا,تقریب کے مہمانانِ خصوصی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ تھے،جنہوں نے ربن کاٹ کر نئی عمارت کا افتتاح کیا،تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود رہی جبکہ ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون،صدر بار واجد گیلانی اور سیکرٹری جنرل منظور ججہ بھی شریک ہوئے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےتقریب میں اسلام آباد بار کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ منتقلی کے وقت وکلاء نے جیل کی سختیاں برداشت کیں، یہ عمارت وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے مکمل ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خطاب میں کہا کہ وکلاء کی حقیقی نمائندگی اعظم نذیر تارڑ ہی کرتے ہیں، ہم ہمیشہ وکلاء کے ساتھ ہیں اور آپ ہی کے ساتھ رہیں گے، دو سال سے سڑکیں بند کرنے والی وکالت اب نظر نہیں آ رہی یہ خوش آئند ہے۔

Newspointpk Network. All rights reserved © 2025