لاہور: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نواز شریف کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات، سکیورٹی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔








