LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

ایم ڈی کیٹ 2026 کا داخلہ ٹیسٹ ری شیڈول، سندھ بھر میں نئی تاریخ کا اعلان

ایم ڈی کیٹ 2026 کا داخلہ ٹیسٹ ری شیڈول، سندھ بھر میں نئی تاریخ کا اعلان

ویب ڈیسک

07-Aug-2026
|

تعلیم

ایم ڈی کیٹ 2026 کا داخلہ ٹیسٹ ری شیڈول، سندھ بھر میں نئی تاریخ کا اعلان

کراچی: سندھ بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ہونے والا ایم ڈی کیٹ (MDCAT) 2026 داخلہ ٹیسٹ ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کے مطابق امتحان اب 20 ستمبر 2026 بروز اتوار منعقد ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کی سفارش اور وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام امتحانی مراکز پر ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق امیدواروں کی نئی ایڈمٹ سلپس، امتحانی مراکز اور دیگر متعلقہ معلومات کا نظرثانی شدہ شیڈول بعد میں ایس ٹی ایس (STS) کے سرکاری ذرائع سے جاری کیا جائے گا۔

آئی بی اے سکھر نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات اور ہدایات کے لیے باقاعدگی سے ایس ٹی ایس کی سرکاری ویب سائٹ اور آفیشل فیس بک پیج پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی نئی پیش رفت سے بروقت آگاہ رہ سکیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp