LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

خضدار میں سیکورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

خضدار میں سیکورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک

15-Aug-2026
|

تازہ ترین

خضدار میں سیکورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار کے پہاڑی علاقے شور پرود میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی۔ دہشت گرد تین الگ چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں علاقے میں موجود تھے، جنہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گرد عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp