Logo

News Point Pakistan – Latest Urdu News – NewspointPK

کرغزستان کے صدر کا دورہ پاکستان، صدراور وزیراعظم نے استقبال کیا

04-Dec-2025 | تازہ ترین | Hanif

کرغزستان کے صدر کا دورہ پاکستان، صدراور وزیراعظم  نے استقبال کیا

اسلام آباد: کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے‘ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نورخان ایئربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا، وفاقی کابینہ
کے ارکان اور اعلی حکام بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔کرغزستان کے صدر کو اسلام آباد پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ یاد رہے کہ کرغزستان کے صدر کی جانب سے آخری دورہ پاکستان جنوری 2005 میں ہوا تھا۔ کرغزستان کے صدر طیارے سے باہرآئے تو صدر آصف علی زرداری ان سے بغلگیر ہوئے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی ان سے پرجوش مصافحہ کیا۔



Newspointpk Network. All rights reserved © 2025