LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

خیبرپختونخوا اسمبلی : مراعات ایکٹ میں ترامیم منظور ، تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم

خیبرپختونخوا اسمبلی : مراعات ایکٹ میں ترامیم منظور ، تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم

ویب ڈیسک

07-Aug-2026
|

تازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی : مراعات ایکٹ میں ترامیم منظور ، تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی مراعات و استحقاق سے متعلق ایکٹ 2026 میں اہم ترامیم متفقہ طور پر منظور کر لیں، جن کے تحت تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کرتے ہوئے اسے صرف رکنیت کی مدت تک محدود کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منظور کی گئی ترامیم کے مطابق اراکین اسمبلی کے لیے مفت اسلحہ لائسنسوں کی تعداد بھی دوبارہ چار مقرر کر دی گئی، جبکہ صحافیوں سے متعلق جرمانوں اور سزاؤں میں نرمی کرتے ہوئے متعلقہ شقوں میں بھی تبدیلیاں منظور کی گئیں۔

ایوان نے فرسٹ شیڈول میں شامل بعض متنازع دفعات میں بھی ترامیم کی منظوری دی، جس کے بعد مراعات و استحقاق ایکٹ 2026 کی نئی شکل متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اجلاس کے دوران ہری پور اور ایبٹ آباد کو وفاقی دارالحکومت کا حصہ بنانے کی مبینہ تجویز کے خلاف بھی متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جو صوبائی وزیر اکبر ایوب نے پیش کی۔

قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے اکبر ایوب نے کہا کہ ہری پور اور ایبٹ آباد خیبرپختونخوا کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ان کی آئینی و انتظامی حیثیت تبدیل کرنے کی کوئی بھی تجویز صوبے کے عوام کے لیے ناقابل قبول ہوگی۔

انہوں نے زور دیا کہ صوبے کے قدرتی وسائل اور جغرافیائی حدود پر خیبرپختونخوا کا مکمل حق ہے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 10 اگست تک ملتوی کر دیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp