کراچی: ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک
شہر قائد

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان بحق ہو گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔
نمایاں خبریں
عوام دشمن بجٹ قبول نہیں، مرکزی مسلم لیگ کی حکومت کو وارننگ

منشیات ڈیلر انمول کے خلاف ڈیجیٹل شواہد فرانزک جانچ کیلئے بھجوانے کی درخواست

کراچی میں پانی کی قلت سنگین، قیوم آباد میں شدید احتجاج، شہری رل گئے

کراچی، جھوپڑیوں میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، کمسن بچے سمیت پانچ افراد زخمی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally