کراچی: اسپارکو روڈ پر دلخراش حادثہ، مزدوری پر جانے والا باپ بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک
شہر قائد

بلدیہ ٹاؤن اسپارکو روڈ قبرستان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح موچکو تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن اسپارکو روڈ قبرستان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ عبدالجبار ولد عبد المجید اور 60 سالہ عبد المجید ولد امیر حمزہ کے ناموں سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا نور شاہ محلہ مواچھ گوٹھ کے رہائشی تھے۔ باپ ٹھیکیدار تھا اور بیٹا راج مستری تھا، دونوں صبح گھر سے مزدوری پر جانے کے لیے نکلے تھے۔
اہلخانہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی اگلے ماہ شادی تھی اور گھر میں تیاریاں چل رہی تھیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او موچکو کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد آپس میں باپ بیٹا تھے اور موچکو نور گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق باپ بیٹا جس موٹر سائیکل پر سوار تھے وہ درست حالت میں موجود ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ موٹر سائیکل سوار سلپ ہوکر اطراف سے گزرتی کسی گاڑی کے نیچے آئے، حادثے کے بعد باپ بیٹے کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے جس کی تلاش جاری ہے۔ لواحقین نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں سول اسپتال سے وصول کر لیں۔
نمایاں خبریں
حاجی مرید گوٹھ گلبہار میں پولیس کی کارروائی، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ، دو ملزمان گرفتار

کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں حج قرعہ اندازی

کراچی : غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد گرفتار ، افغان کیمپ منتقل

اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ، مقامی رہنما جاں بحق، دو کارکن زخمی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally