LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

ملکی سیاسی صورت حال پر جے یو آئی متحرک، مذاکرات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ

ملکی سیاسی صورت حال پر جے یو آئی متحرک، مذاکرات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ

ویب ڈیسک

09-Oct-2026
|

خاص خبریں

ملکی سیاسی صورت حال پر جے یو آئی متحرک، مذاکرات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دنوں میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات شرکا کے سامنے رکھیں، جبکہ مذاکرات کے مختلف پہلوؤں پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے شرکا نے اس رائے کا اظہار کیا کہ موجودہ سیاسی صورت حال کو افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کسی نئی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لیے تمام سیاسی قوتوں کو مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp