LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک

23-Aug-2026
|

تازہ ترین

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں ہوگی اور نظام کی تبدیلی کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔

لاہور میں سینئر صحافیوں اور ایڈیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ماضی میں سیاسی اتحادوں کا تجربہ جماعت اسلامی کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوا، اس لیے اب جماعت اسلامی اپنے پلیٹ فارم سے عوام کا مقدمہ لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے جاری ہوں اور اسلام آباد کے بند کمروں میں مذاکرات ہوتے رہیں، یہ صورتحال قابلِ قبول نہیں۔

حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ 13 ربیع الاول کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد احتجاج کا دائرہ پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن سے بڑھاتے ہوئے اسلام آباد کی جانب فیصلہ کن مارچ کیا جائے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp