حکومتی بے حسی کیخلاف، جماعت اسلامی کا آج کراچی کے اہم مقامات پر دھرنا دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
خاص خبریں

کراچی :جماعت اسلامی نے شہر قائد میں ہیوی ٹریفک حادثات میں بڑھتی اموات، ای چالان اور حکومتی بے حسی کے خلاف آج اہم مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے اعلان کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت شہر میں خونی ٹینکرز و ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے، حکومتی بے حسی، تباہ حال انفراسٹرکچر، شہریوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف جمعہ 19دسمبر کو احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔
دھرنے کالا بورڈ نیشنل ہائی وے، تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ، داؤد چورنگی، کراسنگ شاہراہ کورنگی، پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی، یونیورسٹی روڈ موسمیات، حیدری مارکیٹ شیر شاہ سوری، لیاقت آباد نمبر 10، شاہراہ اورنگی پانچ نمبر، گارڈن آفس مین حب ریور روڈ، پراچہ چوک شیر شاہ، سہراب گوٹھ سپر ہائی وے و دیگر مقامات پر ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق شہر کی بڑی و مرکزی شاہراؤں اور اہم پبلک مقامات پرشام5بجے احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے، امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نورانی کباب ہاؤس چورنگی شاہراہ قائدین پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کریں گے۔
نمایاں خبریں
بلوچستا ن میں بارشیں،400 ایکڑ زرعی اراضی زیرآب،7 افراد جاں بحق

بارشوں کے پیش نظر پیشگی انتظامات کئے گئے ہیں، شرجیل میمن

خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں ، ندی نالوں میں فلیش فلڈ اور سلائیڈنگ کا خدشہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتیں ،پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا امکان

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری ، شوگر سیکٹر کو ڈی رہگولیٹ کرنے کا فیصلہ، پلان وزیراعظم کو پیش
