بلوچستا ن میں بارشیں،400 ایکڑ زرعی اراضی زیرآب،7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
خاص خبریں

صوبہ بلوچستان میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق کچھی میں دریائے ناڑی کے پشتے میں شگاف سے 100 سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں جس سے تقریباً 400 ایکڑ زرعی اراضی زیرِآب آ گئی اور 50 سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔
ضلع ہرنائی میں بارش سے 60 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
بارشوں کے باعث ہرنائی تا سنجاوی اور کوئٹہ شاہراہیں آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلابی ریلوں کے باعث صوبے میں متعدد رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
بارشوں سے ہرنائی، چمن، قلعہ عبداللّٰہ کے ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کی صورتِحال پیدا ہو گئی ہے۔
نمایاں خبریں
بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر قانونی مشاورت کیلئے وکلاء سے فوری ملاقات کی درخواست دائر کردی

وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا

ملک کے مختلف شہروں 6.3 زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس

پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں وفاقی اداروں کو 15 اور صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے 9 اپریل کو راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مانگ لی
