وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے پیٹرول کے بعد بجلی مہنگی ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بھی مہنگی ہوسکتی ہے اس لیے بازار جلد بند کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کا بحران نہ صرف تیل بلکہ گیس اور فرنس آئل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں کے پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اسی لیے مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی اور بچت کے دیگر اقدامات پر صوبوں سے مشاورت کر رہی ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے عوام کو اس بوجھ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور کرتے رہیں گے، اگر ہم سب توانائی بچائیں گے تو ملک پر دباؤ کم ہوگا اور جلد بہتری ائے گی۔
نمایاں خبریں
بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر قانونی مشاورت کیلئے وکلاء سے فوری ملاقات کی درخواست دائر کردی

ملک کے مختلف شہروں 6.3 زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس

پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں وفاقی اداروں کو 15 اور صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے 9 اپریل کو راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مانگ لی

ٹینکر نہیں چلیں گے ، آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے کرائے بڑھانے کیلئے ہڑتال کی دھمکی دے دی
