بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر قانونی مشاورت کیلئے وکلاء سے فوری ملاقات کی درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک
خاص خبریں

بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر قانونی مشاورت کیلئے اپنے وکلاء سے فوری اور بلا تعطل ملاقات فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین نیب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ 20 دسمبر 2025 کے بعد سے بانی پی ٹی آئی کی اپنے کونسل سے کوئی با مقصد ملاقات نہیں ہوسکی، تقریباً تین ماہ اور بارہ دن سے بانی پی ٹی آئی کو قانونی رسائی سے محروم رکھا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سزا معطلی کی درخواست 19 مارچ 2025 سے زیر التوا ہے جس پر اب تک 16 مختلف تاریخوں پر سماعت ہو چکی ہے، نیب کا رویہ کیس کی کارروائی میں جان بوجھ کر تاخیر اور رکاوٹ پیدا کرنے والا ہے۔
متفرق درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جیل حکام کی جانب سے وکلاء کی ملاقات کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں، وکیل سے ملاقات کا حق جیل رولز 1978 اور آئین کے آرٹیکل 9، 10- اے اور 14 کے تحت بنیادی حق ہے، عدالت اپیل کی تیاری کے لیے دونوں اپیل کنندگان کی وکیل سے ملاقات کا فوری حکم دے۔
نمایاں خبریں
وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا

ملک کے مختلف شہروں 6.3 زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس

پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں وفاقی اداروں کو 15 اور صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے 9 اپریل کو راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مانگ لی

ٹینکر نہیں چلیں گے ، آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے کرائے بڑھانے کیلئے ہڑتال کی دھمکی دے دی
