خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں ، ندی نالوں میں فلیش فلڈ اور سلائیڈنگ کا خدشہ

ویب ڈیسک
پاکستان

خیبر پختونخوا میں آج سے 4 اپریل کے دوران شدید بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خطرہ جبکہ فیلش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ اورکھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر خصوصی احتیاط برتیں۔
آج خیبر، اورکزئی، کرم ، ہنگو، کوہاٹ، کرک، بنوں، وزیرستان جنوبی اور شمالی، ٹانک اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کا امکان ہے۔
چترال، دیر بالائی اور زیریں، باجوڑ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان بالائی اور زیریں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کولائی پالس، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان،مہمند، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز ڈیرہ میں 21 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پارا چنار میں 17 ملی میٹر اور بنوں مین 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ اسماعیل خان میں 30 اور کالام میں کم سے کم 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
نمایاں خبریں
6 اپریل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان

بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر قانونی مشاورت کیلئے وکلاء سے فوری ملاقات کی درخواست دائر کردی

بانی و چیئرمن پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا

ملک کے مختلف شہروں 6.3 زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس
