آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری ، شوگر سیکٹر کو ڈی رہگولیٹ کرنے کا فیصلہ، پلان وزیراعظم کو پیش

ویب ڈیسک
خاص خبریں

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے گندم کے بعد شوگر سیکٹر کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ڈی ریگولائزیشن پلان تیار کرکے منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شوگر ملز کے لائسنس، امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت ہر شعبہ ڈی ریگولیٹ ہوگا، شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر پنجاب، کے پی، بلوچستان نے آمادگی ظاہر کردی ہے سندھ کی سفارشات موصول ہونا باقی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے پیش کردہ پلان میں کسانوں کے تحفظ اور کارٹلائزیشن کی روک تھام کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تجویز شامل ہے، کسانوں کو گنا کاشت کرنے کی مکمل آزادی ہوگی، کسی زون یا اقسام کی پابندی نہیں ہوگی،کسان کسی بھی شوگر مل کو گنا فروخت کرنے یا گڑ بنانے میں آزاد ہوگا۔
گنے کی قیمت کا تعین مارکیٹ کرے گی، آٹھ ماہ بند رہنے والی شوگر ملز باہر سے خام مال منگوا کر چینی بنا سکیں گی۔ حکومت چینی کی برآمد پر کوئی سبسڈی نہیں دے گی ملک میں نئی شوگر مل لگانے پر پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔
کسانوں کو نقصان کے لیے ممنوعہ گنے کی اقسام کی فہرست بوائی سے قبل جاری کرنے کی تجویز ہے، شوگر ملز کو باہر سے خام مال منگوا کر چینی تیار کر کے برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔
نمایاں خبریں
بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر قانونی مشاورت کیلئے وکلاء سے فوری ملاقات کی درخواست دائر کردی

وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا

ملک کے مختلف شہروں 6.3 زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس

پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں وفاقی اداروں کو 15 اور صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے 9 اپریل کو راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مانگ لی
