LogoWednesday, April, 8, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

بارشوں کے پیش نظر پیشگی انتظامات کئے گئے ہیں، شرجیل میمن

بارشوں کے پیش نظر پیشگی انتظامات کئے گئے ہیں، شرجیل میمن

ویب ڈیسک

02-Apr-2026
|

خاص خبریں

بارشوں کے پیش نظر پیشگی انتظامات کئے گئے ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی انتظامات کئے گئے، ضروری عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے لئے اضافی ڈی واٹرنگ پمپس نصب کئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں ںے کہا کہ شہر میں مختلف مقامات پر پہلے ہی چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی تھی، چوکنگ پوائنٹس کی نگرانی کے کئے عملہ تعینات کرکے اضافی ڈی واٹرنگ پمپس نصب کئے گئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت کے متعلقہ ادارے اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہائی الرٹ رکھتے ہوئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

نمایاں خبریں