LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ تیسرے روز میں داخل، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان آج ہوگا

جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ تیسرے روز میں داخل، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان آج ہوگا

ویب ڈیسک

22-Sept-2026
|

تازہ ترین

جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ تیسرے روز میں داخل، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان آج ہوگا

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آج وزیراعظم محمد شہباز شریف کی درخواست پر جماعت کی قیادت سے مشاورت کے بعد احتجاج اور لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے لانگ مارچ چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم نے وطن واپسی پر امیر جماعت اسلامی سے ملاقات اور عوام کے لیے مزید ریلیف پیکیج پر بات چیت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج جماعت اسلامی کے لیے قابل قبول نہیں، جبکہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت میں پٹرولیم لیوی ایک سال کے لیے ختم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

جماعت اسلامی کی قیادت وزیراعظم کی درخواست پر آج مشاورت کرے گی، جس کے بعد حافظ نعیم الرحمن احتجاج اور لانگ مارچ کے اگلے مرحلے سے متعلق اعلان کریں گے۔

شیڈول کے مطابق جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ آج رات ملتان سے لاہور پہنچے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp