LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

جماعت اسلامی کا 28 اگست کو فیصل آباد اور 30 اگست کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

جماعت اسلامی کا 28 اگست کو فیصل آباد اور  30 اگست کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

ویب ڈیسک

25-Aug-2026
|

پاکستان

جماعت اسلامی کا 28 اگست کو فیصل آباد اور  30 اگست کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک دھرنے، احتجاجی کیمپ اور جلسے جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی احتجاجی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ 28 اگست کو فیصل آباد جبکہ 30 اگست کو راولپنڈی میں بڑے جلسے کیے جائیں گے، اس کے علاوہ سوات اور ہزارہ میں بھی جلسوں کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرول مہنگا کیا جارہا ہے۔ حکومت کو عوام کے مسائل سمجھنے اور پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے کا نام لے کر لیوی ختم نہ کرنے کا جواز پیش کرتی ہے، لیکن حکمران طبقے کو اپنی مراعات اور سرکاری اخراجات بھی کم کرنے چاہئیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج کسی ذاتی یا سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دلانے کے لیے ہے۔ دھرنوں کے نتیجے میں بجلی کے نرخوں میں ریلیف ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی دباؤ کے ذریعے مزید مطالبات بھی منوائے جائیں گے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیم، صحت اور زراعت سمیت بنیادی شعبوں میں عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں اور مافیاز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی احتجاج کا دائرہ مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنے، جلسے اور احتجاجی کیمپ جاری رکھے جائیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp