LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

غزہ میں اسرائیلی حملے، 7 اکتوبر سے اب تک 20 ہزار سے زائد طلبہ شہید، فلسطینی وزارت تعلیم

غزہ میں اسرائیلی حملے، 7 اکتوبر سے اب تک 20 ہزار سے زائد طلبہ شہید، فلسطینی وزارت تعلیم

ویب ڈیسک

08-Oct-2026
|

بین الاقوامی

غزہ میں اسرائیلی حملے، 7 اکتوبر سے اب تک 20 ہزار سے زائد طلبہ شہید، فلسطینی وزارت تعلیم

غزہ: غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران 20 ہزار 500 سے زائد اسکول اور یونیورسٹی طلبہ شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 19 ہزار 189 اسکول طلبہ اور ایک ہزار 386 یونیورسٹی طلبہ شامل ہیں، جبکہ 28 ہزار 586 اسکول طلبہ اور 3 ہزار 82 یونیورسٹی طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے غزہ کا تعلیمی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ حملوں میں 805 اسکول ملازمین اور 246 یونیورسٹی اساتذہ شہید ہوئے، جبکہ ہزاروں دیگر زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق غزہ میں 179 سے زائد سرکاری اسکول، انروا کے زیرانتظام 105 اسکول اور 63 یونیورسٹی عمارتیں اسرائیلی بمباری سے تباہ یا متاثر ہوچکی ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران غزہ میں مجموعی طور پر 74 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں اور طلبہ کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور تباہی نے تعلیمی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp