LogoFriday, September, 4, 2026

News Point PK

اسرائیل کا غزہ سے انخلا سے انکار، فوجی لائن پر موجود رہنے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ سے انخلا سے انکار، فوجی لائن پر موجود رہنے کا اعلان

ویب ڈیسک

03-Sept-2026
|

بین الاقوامی

اسرائیل کا غزہ سے انخلا سے انکار، فوجی لائن پر موجود رہنے کا اعلان

غزہ: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی پوزیشنز کا دورہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج اپنی موجودہ پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے دورے کے موقع پر اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر، سدرن کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل یانیو عشور اور ڈویژن 99 کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایلیڈ تزوری بھی موجود تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ’’یلو لائن‘‘ کے قریب گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج اس وقت غزہ کی تقریباً 60 فیصد پٹی پر کنٹرول رکھتی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنی موجودہ لائن سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور غزہ میں اپنی گرفت برقرار رکھے گا۔

انہوں نے حماس کا نام لیے بغیر کہا کہ اسرائیلی فوج ان جنگجوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی جو اسرائیل کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی گرفت مزید مضبوط ہوگی اور جنگجوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

نیتن یاہو نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی موجودگی اور مستقبل کی فوجی حکمت عملی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp
اسرائیل کا غزہ سے انخلا سے انکار، فوجی لائن پر موجود رہنے کا اعلان | News Point PK | News Point PK