ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تہران نے امریکی تجاویز کا جائزہ شروع کردیا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو ’’سات روزہ منصوبہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق امریکی تجاویز پر تفصیلی غور اور مشاورت مکمل ہونے کے بعد ایران آئندہ چند روز میں واشنگٹن کو اپنا باضابطہ جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حتمی مؤقف جائزے کے بعد سامنے آئے گا۔








