LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

ایران کا امریکی پابندیوں کو ناکام پالیسی قرار دے کر بھرپور مقابلے کا اعلان

ایران کا امریکی پابندیوں کو ناکام پالیسی قرار دے کر بھرپور مقابلے کا اعلان

ویب ڈیسک

24-Aug-2026
|

بین الاقوامی

ایران کا امریکی پابندیوں کو ناکام پالیسی قرار دے کر بھرپور مقابلے کا اعلان

ایران نے امریکا کی جانب سے عائد نئی اقتصادی پابندیوں کو ناکام پالیسی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران امریکی معاشی دباؤ کا بھرپور مقابلہ کرے گا اور اپنے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا ماضی میں بھی ایران کے خلاف پابندیوں اور دباؤ کی پالیسی اختیار کرچکا ہے، جو اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی، تاہم واشنگٹن ایک بار پھر وہی طریقے دہرا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا براہ راست اثر عام ایرانی شہریوں پر پڑتا ہے، اس لیے تہران ان اقدامات کو عوام دشمن اور عالمی قوانین کے منافی سمجھتا ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایران اقتصادی دباؤ کے باوجود اپنے تجارتی روابط برقرار رکھنے کی کوشش جاری رکھے گا اور امریکا کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دوطرفہ تعلقات اور دستیاب اقتصادی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔

ایرانی ترجمان نے دیگر ممالک کے تجارتی روابط محدود کرنے کے لیے پابندیوں اور دھمکیوں کے استعمال کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ دباؤ کے ذریعے دوسرے ممالک کے آزادانہ تجارتی تعلقات میں رکاوٹ ڈالے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ایسے اقدامات کا نوٹس لیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں خودمختاری اور آزاد تجارت کے اصولوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اسماعیل بقائی نے امریکی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی پالیسیوں پر اس کے بعض اتحادیوں میں بھی تحفظات پیدا ہورہے ہیں، جسے عالمی برادری کے لیے ’’ویک اپ کال‘‘ سمجھنا چاہیے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp