LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار ، بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار ، بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ویب ڈیسک

24-Jul-2026
|

خاص خبریں

دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار ، بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، جو دہشت گرد عناصر کو وسائل اور معاونت فراہم کر رہا ہے، جبکہ افغان عبوری حکومت دہشت گرد گروہوں کو روکنے میں مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، افواجِ پاکستان کے افسران اور جوان بھی عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔

ان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اس طویل جنگ میں اب تک 90 ہزار پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، جو دہشت گردوں کو وسائل فراہم کر رہا ہے، تاہم اس صورتحال میں دیگر عوامل بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے بلوچستان کو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہادر بلوچوں اور پختونوں نے قیامِ پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صوبے کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ملک کے چاروں صوبے یکساں رفتار سے ترقی نہیں کریں گے، پاکستان پائیدار ترقی کی منزل حاصل نہیں کر سکتا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp