LogoFriday, September, 4, 2026

News Point PK

خطے میں بڑھتی کشیدگی، امریکا اور اماراتی قیادت کا رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

خطے میں بڑھتی کشیدگی، امریکا اور اماراتی قیادت کا رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویب ڈیسک

03-Sept-2026
|

تازہ ترین

خطے میں بڑھتی کشیدگی، امریکا اور اماراتی قیادت کا رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اماراتی صدر کو ٹیلی فون کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے تحت امریکا اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر گفتگو کی۔

ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ پیش رفت اور خطے میں کشیدگی سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا، تاہم اماراتی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کسی مخصوص سفارتی یا فوجی اقدام پر اتفاق کی تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کا رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے خطے میں امریکی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آئے ہیں، جبکہ خلیجی ممالک نے بھی اپنی فضائی دفاعی تیاریوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ادھر امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز اور خلیج کی صورتحال بھی حساس ہوگئی ہے، جس سے عالمی توانائی کی ترسیل، تیل کی قیمتوں اور خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp