LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

نجی کلینک میں واردات، ڈاکٹر کی جوابی فائرنگ نے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

نجی کلینک میں واردات، ڈاکٹر کی جوابی فائرنگ نے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

ویب ڈیسک

29-Jun-2026
|

کورٹ|کرائم

نجی کلینک میں واردات، ڈاکٹر کی جوابی فائرنگ نے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

کراچی: شہر قائد میں سپر ہائی وے ہنگورا گوٹھ میں ڈاکوؤں نے نجی کلینک میں مریضوں اور کلینک کے عملے سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، کلینک کے ڈاکٹر نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ دیگر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

میڈیا رپور ٹ کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے ہنگورا گوٹھ میں قائم نجی کلینک میں مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر کلینک کے عملے اور موجود مریضوں کو یرغمال بنا لیا۔

کلینک کے ڈاکٹر کے مطابق ملزمان نے کلینک میں موجود افراد اور ڈاکٹر سے لوٹ مار کی ملزمان نے ایک شہری سے موٹر سائیکل جبکہ ڈاکٹر سے موبائل فون چھین لیا۔

ملزمان فرار ہورہے تھے کہ انہون نے ملزمان پر اپنے لائسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کی جس پر ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ دیگر ڈاکو فرار ہوگئے۔

اکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اسٹریٹ کرمنلز آزاد گھوم رہے ہیں۔

اس حوالے سے چوکی انچارج سبزی منڈی عباس نے بتایا کہ جس وقت ملزمان کلینک میں داخل ہوئے اس سے چند منٹ قبل ہی کلینک کے پاس سے نفری گشت کرکے آگے گئی تھی ، جیسے ہی فائرنگ کی آواز آئی تو پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا ۔ پولیس ملزمان کے تعاقب میں چاول گودام تک پہنچ گئے اسی اثناء میں عوام بھی جمع ہوگئی تھی ملزمان چھینی گئی موٹر سائیکل کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ملزمان جنگل کی سائیڈ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp