LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

اورنگی ٹاؤن میں گھریلو رنجش پر بیٹے نے سوتیلی ماں کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

اورنگی ٹاؤن میں گھریلو رنجش پر بیٹے نے سوتیلی ماں کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک

29-Jun-2026
|

شہر قائد

اورنگی ٹاؤن میں گھریلو رنجش پر بیٹے نے سوتیلی ماں کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

اورنگی ٹاؤن میں بیٹے نے سوتیلی ماں کو کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا، واقعے کے وقت مقتولہ کی مدد کرنے والا پڑوسی بھی زخمی ہوا۔

پولیس نے شدید مزاحمت کے بعد ملزم بیٹے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے واقعے میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (کلہاڑی) بھی برآمد کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر ایک سیکٹر 6 ای عبداللہ سویٹس شاپ والی گلی میں واقع گھر میں بیٹے نے سوتیلی ماں کو کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا، واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے شدید مزاحمت کے بعد ملزم بیٹے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے واقعے میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (کلہاڑی) بھی برآمد کرلی، واقعے کے وقت مقتولہ کی مدد کرنے والا پڑوسی ساجد بھی زخمی ہوا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت 50 سالہ فہمیدہ زوجہ لطیف کے نام سے کی گئی جبکہ گرفتار بیٹے کی شناخت شوکت علی ولد لطیف کے نام سے کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم کے والد نے 17/18 سال قبل مقتولہ سے دوسری شادی کی تھی، جبکہ بظاہر یہی رنجش قتل کی وجہ معلوم ہوتی ہے۔ گرفتار ملزم اور اس کی والدہ (مقتولہ کے شوہر کی پہلی بیوی) کا تعلق بہاولنگر سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی پڑوسی اور مقتول کی لاش قانونی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp