LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

ایران شدید معاشی بحران میں، فوج کے بعض اداروں کی تنخواہیں بھی ادا نہیں ہورہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران شدید معاشی بحران میں، فوج کے بعض اداروں کی تنخواہیں بھی ادا نہیں ہورہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

ویب ڈیسک

25-Aug-2026
|

بین الاقوامی

ایران شدید معاشی بحران میں، فوج کے بعض اداروں کی تنخواہیں بھی ادا نہیں ہورہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ صورتحال کو شدید معاشی بحران قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت فوج کے بڑے حصے کی تنخواہیں ادا کرنے سے بھی قاصر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن سے جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جاری بحران کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ ان کے بیان کے مطابق تہران بیک وقت معاشی دباؤ اور اندرونی بے چینی کا سامنا کر رہا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے اور نئی پابندیوں کے ذریعے ایرانی معیشت، تجارت اور مالیاتی نظام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایرانی معیشت پر بڑھتے دباؤ کے باعث کرنسی کی قدر میں شدید کمی اور مہنگائی میں اضافے کی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں، جبکہ تہران امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کر رہا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp