LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

ایشین کرکٹ کونسل میں پاکستان کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی

ایشین کرکٹ کونسل میں پاکستان کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی

ویب ڈیسک

23-Aug-2026
|

کھیل

ایشین کرکٹ کونسل میں پاکستان کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی

بنکاک میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی حاصل ہوگئی، پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے ڈائریکٹرز کی تینوں نشستیں جیت لیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لیے پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ پینل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، تاہم تینوں نشستوں پر پاکستان کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب رہے۔

اجلاس میں بھارت کی نمائندگی راجیو شکلا نے کی، جبکہ آئندہ سال بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ کے معاملات بھی زیرِ غور آئے۔ سلہٹ، میرپور اور چٹوگرام میں میچز کے انعقاد کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اے سی سی بجٹ کی منظوری دی گئی، جبکہ دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp