LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

نظام ناکام ہے تو مزید صوبے کی منطق سمجھ نہیں آئی، اسلام آباد تھرپارکر کی ترقی سے سبق سیکھے ، بلاول بھٹو

نظام ناکام ہے تو مزید صوبے کی منطق سمجھ نہیں آئی، اسلام آباد تھرپارکر کی ترقی سے سبق سیکھے ، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک

05-Oct-2026
|

خاص خبریں

نظام ناکام ہے تو مزید صوبے کی منطق سمجھ نہیں آئی، اسلام آباد تھرپارکر کی ترقی سے سبق سیکھے ، بلاول بھٹو

تھرپارکر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تھرکول بلاک ٹو کے توسیعی منصوبے فیز تھری کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نظام ناکام ہوگیا ہے تو مزید صوبے بنانے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے، اسلام آباد ناکام ہوچکا ہے تو اسے تھرپارکر والوں کے حوالے کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر کی ترقی نے پورے ملک کو حیران کردیا ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں کے بچوں کی کامیابیوں کو سراہنے کے بجائے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں تھر کے بچے نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں، جبکہ سندھ میں ترقی اور تعلیمی مواقع کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ان کے بقول اسلام آباد کو بھی تھرپارکر کی طرز پر ترقیاتی اقدامات پر توجہ دینی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، تھر ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔

صوبوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق بحث پر چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ نظام ناکام ہے تو نئے صوبے بنانے کے بجائے نظام کی بہتری پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ اسلام آباد بھی تھرپارکر کی طرح ترقی کرے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp