LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

مطالبات میں ایک نکتہ بھی غیر آئینی ہوا تو لانگ مارچ منسوخ کردوں گا، سہیل آفریدی

مطالبات میں ایک نکتہ بھی غیر آئینی ہوا تو لانگ مارچ منسوخ کردوں گا، سہیل آفریدی

ویب ڈیسک

06-Oct-2026
|

پاکستان

مطالبات میں ایک نکتہ بھی غیر آئینی ہوا تو لانگ مارچ منسوخ کردوں گا، سہیل آفریدی

کوہاٹ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے مطالبات کا ڈرافٹ سوشل میڈیا پر جاری کردیا ہے، اگر مطالبات میں ایک بھی نکتہ غیر قانونی یا غیر آئینی ثابت ہوا تو لانگ مارچ منسوخ کردوں گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کے یونیورسٹی چوک پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے احتجاج سے قبل تمام جمہوری، آئینی اور قانونی راستے اختیار کیے، تاہم مسائل کے حل کیلئے کوئی راستہ باقی نہ رہنے پر پُرامن احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعظم سمیت متعلقہ حکام سے رابطہ کیا، صوبائی اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کرائی گئی، تاہم ان کے بقول ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ جہاں انصاف کی توقع ہو لیکن انصاف نہ ملے وہاں آئین پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران نہتے اور پُرامن انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، ان کے علاج اور عدالتی عمل کے ذریعے رہائی کے مطالبات کو انہوں نے آئینی و قانونی قرار دیا۔

انہوں نے عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیرِ سماعت مقدمات کی سماعت ہونی چاہیے، جبکہ ان کے بقول عمران خان کے خلاف مقدمات جلد نمٹائے جائیں تو صورتحال واضح ہوسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنے کے حامی ہیں، تاہم سیاسی مذاکرات میں صوبے اور پختون عوام کے مفادات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف گزشتہ کئی برسوں سے آپریشنز اور ڈرون کارروائیاں جاری ہیں، لیکن مسئلہ ختم نہیں ہوا۔

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متبادل پالیسی پیش کررہی ہے اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے 100 دن میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp