LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، ہیڈ پنجند پر سیلابی صورتحال سنگین، ریسکیو ادارے ہائی الرٹ

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، ہیڈ پنجند پر سیلابی صورتحال سنگین، ریسکیو ادارے ہائی الرٹ

ویب ڈیسک

28-Jul-2026
|

پاکستان

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، ہیڈ پنجند پر سیلابی صورتحال سنگین، ریسکیو ادارے ہائی الرٹ

دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث ہیڈ پنجند کے مقام پر سیلابی صورتحال شدت اختیار کر گئی ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے قریبی نشیبی آبادیوں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ہیڈ پنجند پر دریائے چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ 44 ہزار 809 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 30 ہزار 559 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث دریائی بیلٹ اور نشیبی علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے دریائے چناب کے کنارے آباد شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب بیٹ احمد، چک کہل، بیٹ بھٹو اور دیگر نشیبی علاقوں کے مکینوں نے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نقل مکانی کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق اگر دریائے چناب میں پانی کی سطح مزید بلند ہوئی تو ریسکیو، ریلیف اور انخلا کے اقدامات مزید تیز کر دیے جائیں گے تاکہ متاثرہ آبادیوں کو بروقت محفوظ بنایا جا سکے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp