صحت مند نیند عمر میں 4 سال کا اضافہ کرتی ہے ، تحقیق

Hanif
08-Jan-2026 | صحت

کراچی: روزانہ رات کو سات گھنٹے کی نیند لینا آپ کی زندگی کو کئی برس طویل کرسکتی ہے۔ اس حوالے سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ مناسب حد تک یعنی صحت کے اصولوں کے مطابق سوتے ہیں، ان میں جوانی میں موت کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہوتا ہے۔
برطانیہ کی ایک ہیلتھ انشورنس کمپنی اور لندن اسکول آف اکنامکس کی جانب سے کیے گئے تجزیے کے مطابق صحت مند نیند کی عادات اپنانے سے متوقع عمر میں 4 سال تک اضافہ ہو سکتا ہے۔اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ برطانیہ کے 90 فیصد افراد کی نیند کی عادات میں خرابی پائی جاتی ہے، جیسے کہ پوری نیند نہ لینا، ہر رات مختلف اوقات پر سونا یا ذہنی دباؤ کی وجہ سے نیند کا معیار خراب ہونا شامل ہے۔
تجزیہ میں شامل انشورنس کمپنی کی سربراہ ڈاکٹر کیٹی ٹرائن نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کے لیے مسئلہ کسی بیماری کا نہیں بلکہ روزمرہ کے معمولات کا ہوتا ہے۔ ہر رات 15 منٹ پہلے سونے کی کوشش کرنا یا ایک اور قسط دیکھنے کے بجائے کتاب اٹھا لینا وقت کے ساتھ ساتھ نمایاں فرق ڈال سکتا ہے۔
نمایاں خبریں